مسلسل طورپر ٹہلنا صحت مندر ہنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔لیکن ایک تازہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ ذیادہ ترہندوستانی روزانہ 30منٹ سے بھی کم وقت ٹہلتے ہیں۔یہ ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے ۔پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن ان انڈیا کی ڈائریکٹر مونیکا ارورہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ سابق
جائزوں کے مطابق ہندوستان کے لوگوں میں ٹہلنے سے دل سے متعلق بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔صحت مند اور تناؤ سے دور رہنے کیلئے ہر شخص کو روز کم سے کم 30منٹ تیز رفتار سے ٹہلنا چاہئے۔ایک سروے کرایا گیا جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 1021لوگوں نے حصہ لیا اسکے مطابق سروے میں حصہ لینے والوں میں46فیصد مقرر ہ د ن میں ادھا گھنٹہ سے بھی کم ٹہلتے ہیں۔